نائیجریا : خود کش حملہ آور خواتین کا مسجد پر حملہ ، 30 افراد

نائیجریا : خود کش حملہ آور خواتین کا مسجد پر حملہ ، 30 افراد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا(اے پی پی) نائیجریا میں دو خودکش حملہ آور خواتین کے مسجد پر حملہ کے نتیجہ میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجریا کے مشرقی شہر میدو گوری میں مسجد کے قریب خودکش حملہ آور خاتون نے خودکو دھماکہ سے اڑا لیا دریں اثناء دوسری خاتون نے بھاگتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکوں کے نتیجہ میں 30 افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بم ڈسپوزل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کے جسموں کے ساتھ نصب کئے جانے والے بموں میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس لگی ہوئی ہوتی ہے اور ان کے پاس دھماکہ کرنے کا اختیار نہیں ہوتا۔ ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ خودکش حملوں میں گزشتہ برس اغواء کی جانے والی لڑکیوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بوکو حرام نے سینکڑوں لڑکیوں اور خواتین کو اغواء کررکھا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -