حکومت کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ، فرخ شہباز وڑائچ

حکومت کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ، فرخ شہباز وڑائچ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ فرخ شہباز وڑائچ اور سیکرٹری کوارڈینیشن محمد نورالھدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاحکومتی ترجیحات میں عوام کی بہتری کہیں شامل نہیں، مسلسل عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے اپنی ترجیحات کے تعین اور بنیادی عوامی مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہوئے ماہِ مقدس میں گراں فروشی پر قابو پانے اور عوام کوروزمرہ کی اشیاء سستے نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس امر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ اسلامی ریاست میں ماہ رمضان کے موقع پر مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا جن حکمرانوں کا منہ چرا رہاہے جبکہ ارباب اختیار اس مافیا کے آگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمران اس مخلوق کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہ ہوئے تو انہیں اپنے مستقبل کی راہ خود متعین کرلینی چاہئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4