نظریاتی سمر سکول میں امجد اسلام امجد اور جسٹس(ر) منیر احمد مغل آج طلبہ سے خطاب کریں گے

نظریاتی سمر سکول میں امجد اسلام امجد اور جسٹس(ر) منیر احمد مغل آج طلبہ سے ...

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے پندرہویں روز آج بدھ 24جون کو ساڑھے گیارہ بجے صبح ممتاز دانشور ،ادیب ،شاعر امجد اسلام امجد اور جسٹس(ر) منیر احمد مغل طلبہ سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں سوال وجواب کی نشست ہو گی۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...