شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال پشاور میں نئے ایمرجنسی اسیسمنٹ یونٹ کا افتتاح

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال پشاور میں نئے ایمرجنسی اسیسمنٹ یونٹ کا ...

لاہور(پ ر)اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین انتونیو گیوتیرے نے گزشتہ روز شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال پشاور میں نئے ایمرجنسی اسیسمنٹ یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس یونٹ سے ہر سال تقریباً 9500 مریض مستفید ہونگے جس میں 25فیصد تعداد افغان مہاجرین کی ہوگی۔ اس موقع پر خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک، فرنٹیئرریجن کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ، پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے اندریکا رتوتے، افغان مہاجرین کے کمشنر وقار معروف ، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل سلطان، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ طارق اعظم موجود تھے۔ انتونیو گیوتیرے نے شوکت خانم ہسپتال کے فلاحی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال گزشتہ دو عشروں سے پاکستان کے ہزاروں غریب کینسر کے مریضوں، جن میں افغان مہاجرین بھی شامل ہیں، کو مفت خصوصی طبی نگہداشت فراہم کررہا ہے ، جو کہ بے مثال ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس یونٹ کی تعمیر کیلئے آر اے ایچ اے اور یو این ایچ سی آر کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ایک وسیع کینسر کے علاج اور تشخیص کی سہولت کی تعمیر سے خیبر پختونخواہ کے عوام کو ایک جدید ترین سہولت میسر آئے گی۔

۔

۔

۔

، جس سے اس علاقے کے ہیلتھ کیئر کے معیار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...