پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں22 پی ایچ ڈی Synopses،6جائزہ رپورٹس ،8پینل آف ایگزامینرز،4توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے5کیسزکی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک، پروفیسر ڈاکٹر مبشراحمدبٹ،پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ، پروفیسر ڈاکٹر محمدنعیم خان، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی ،ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی،چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اورا یڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابدنے شرکت کی۔اجلاس میں 24جون 2015ء کو یونیورسٹی سروس سے ریٹائر ہونے والے ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...