پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا برما میں مسلمانوں پر مظالم پر مظاہرہ

پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا برما میں مسلمانوں پر مظالم پر مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت پایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کی۔ اس موقع پر دیگر عہدیداروں شیخ ارشد جنرل سیکرٹری، اجمل اشفاق سینئر وائس پریذیڈنٹ، صادق صدیقی وائس چیئرمین، حاجی منیر وائس پریذیڈنٹ، رضوان یوسف فنانس سیکرٹری، میاں اسحاق محمد صفدر اور دیگر اراکین ایسوسی ایشن نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرے اور فوری مداخلت سے انسانی حقوق کی پامالی کو روکے۔ مطاہرین نے برما کے مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ مظاہرین نے مختلف قسم کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر برما کے مسلمانوں کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔ بعدازاں مظاہرین پر امن طور پرمنتشر ہو گئے۔