ایس ایس پی سپیشل برانچ قربان لائن اور ایس ایچ او رضا شاہ کے بلاضمانت وارنٹ

ایس ایس پی سپیشل برانچ قربان لائن اور ایس ایچ او رضا شاہ کے بلاضمانت وارنٹ

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج احمد کامران نے عدالت میں زیرسماعت استغاثے میں بطور ملزم پیش نہ ہونے پر ایس ایس پی سپیشل برانچ قربان لائن شوکت عباس اور ایس ایچ او رضا شاہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت میں مانگا منڈی کی خاتون خورشید بی بی نے ایس ایس پی سپیشل برانچ قربان لائن شوکت عباس اور ایس ایچ او رضا شاہ اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف استغاثہ دائر کیا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اچانک ساہیوال پولیس کے رضا شاہ ، ایس ایس پی محمد شوکت اور دیگر نو دس اہلکار اچانک اس کے گھر میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے اس کے اہل خانہ پر تشدد کیا۔

اوراس کے شوہر کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کردیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ چادراور چار دیوری کو پامال کرنے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی رقم برآمد کرائی جائے۔عدالت نے دونوں اہلکاروں کو طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ جاری کردیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4