جعلی پولیس مقابلہ میں شہری کوہلاک کرنے کا الزام ،مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او طلب

جعلی پولیس مقابلہ میں شہری کوہلاک کرنے کا الزام ،مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے مبینہ طور پرجعلی پولیس مقابلے میں احتشام مسعود کوہلاک کرنے کے الزام میں ملوث 2ایس ایچ اوز سمیت 9پولیس اہلکاروں کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو طلب کرلیا ہے ۔عدالت میں احتشام مسعود کے والد مسعود اختر ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا سیشن کورٹ اس کو ملنے آیا جہاں اسے ایس ایچ او نصیر آباد، ایس ایچ او نواب ٹاون ،2 سب انسپکٹر اور 9 پولیس اہلکاروں نے اسے اغوا کرلیا بعد میں اس کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا اس نے عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواست دی تھی لیکن ایس ایچ او نے ابھی تک عدالت کے حکم پر مقدمہ درج نہیں کیا ہے ، ایس ایچ او اسلام پورہ نے عدالت کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی ہے لہذاعدالت سے استدعا ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے اور مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے ایس ایچ او اسلام پورہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کرلیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...