حکومت بجلی کے نئے منصوبوں کے نام پر قوم کو بے وقوف بنارہی ہے،میاں ایوب

حکومت بجلی کے نئے منصوبوں کے نام پر قوم کو بے وقوف بنارہی ہے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ہمیں شدید گرمی اور لو ڈشیڈنگ کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ہونے والی اموات پر دلی افسوس ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اس کی تمام تر ذمے دار وفاقی حکومت ہے جو اپنے وعدے اور اعلان کے مطابق عوام کو بجلی مہیا نہیں کر سکی ہے حکومت بجلی کے نئے منصوبوں کے نام پر قوم کو بے وقوف بنارہی ہے نندی پور اور سولر پاور پلانٹ کہاں گئے ? میاں محمد ایوب نے کہا کہ حکومت عوام کو بجلی دینے میں مخلص ہی نہیں ہے کیونکہ اگر میٹرو بس کے منصوبے مقررہ وقت سے بھی پہلے مکمل ہو سکتے ہیں تو بجلی کے منصوبے کیوں مکمل نہیں ہوئے ؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب عوام حکومت سے جاننا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے روزہ داروں اور عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ان حکمرانوں نے 6ماہ میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا اب ہر روز ایک نئی تاریخ دے رہے ہیں در حقیقت اننہوں نے اس وقت عوام سے ووٹ لینے تھے جو جھوٹ بول کر لے لئے اب ان کا عوام سے کوئی تعلق ہی نظر نہیں آرہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...