رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مسلسل فراہمی کا عمل جا ری

رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مسلسل فراہمی کا عمل جا ری

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لا ہور کی جا نب سے تما م رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مسلسل فراہمی کا عمل جا ری ہے اور تمام رمضان بازاروں سے صارفین کی ایک بڑی تعداد ان اشیائے ضروریہ کو خرید رہی ہے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بتایا کہ لاہور کے 27رمضان بازاروں میں مجموعی طور پر25,545کلو گرام آلو،20,614کلو گرام پیاز،7,290کلو گرام ٹما ٹر،1,409کلو گرام بھنڈی توری،1,181کلو گرام کریلے،1,591کلو گرام کدو،2,497درجن کیلے،2,482کلو گرام کھجوریں،869کلو گرام سیب،876کلو گرام سیب(ایرانی)،2,997کلو گرام سیب(سفید)،۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کوریلیف فراہم کر نے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو برؤے کار لا رہی ہے اور تما م اشیائے ضروریہ کی ڈیمانڈ اور سپلائی پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مزید بتایا کہ آج مجموعی طور پر 29,599( دس کلوگرام) آٹے کے تھیلے تمام رمضان بازاروں میں سپلائی کیے گئے جن میں سے11,484آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح صارفین نے آج 23,554کلو گرام مرغی کا گوشت اور 72,760کلو گرام چینی رمضان بازاروں سے خریدی۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں مخیر حضرات کے تعاون سے 311مدنی دسترخوان لگائے ہیں جہاں پر آج 868خواتین اور 24,248مرد حضرات نے مفت روزہ افطار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...