ایل ڈبلیوایم سی نے پری مون سون کے ساتھ ہی عملہ الرٹ کر دیا

ایل ڈبلیوایم سی نے پری مون سون کے ساتھ ہی عملہ الرٹ کر دیا

لاہور (جنرل رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے شہر میں پری مون سون بارش کے ساتھ ہی مون سون صفائی انتظامات کے لیے مختص عملہ اور مشینری الرٹ کر دئیے۔ محکمہ ء موسمیات کی پیشین گوئی کے تحت قبل از وقت ویسٹ اکٹھا کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا اور ترک کمپنیوں البیراک اور اوزپاک کو فیلڈ میں نکال دیا گیا۔ پہلے سے متعین 150چوکنگ پوائنٹس پر ایل ڈبلیوایم سی عملہ نے برساتی پانی سے کچرا الگ کیا جس کا مقصد برساتی پانی کی روانی یقینی بنانے کے لیے واسا حکام کی کاوشوں میں ہاتھ بٹانا تھا۔

منیجنگ ڈائریکٹرایل ڈبلیوایم سی خالد مجید نے انتظامات اورصفائی کی صورتحال کے جائزہ کے لیے گڑھی شاہو، لکشمی چوک، بھاٹی چوک، چوبرجی چوک، سمن آباد، گلشن راوی اور فیروز پور روڈ سمیت متعدد چوکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا اورمتعلقہ افسران کو آئندہ دنوں میں بھی بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اس موقع پر سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، سینئر منیجر پلاننگ آصف اقبال اور دیگر منیجرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ترجمان ایل ڈبلیوایم سی جمیل خاور کہتے ہیں کہ شہری کچرا پھیلانے سے اجتناب کریں تاکہ یہ پانی کی روانی میں رکاوٹ کا سبب نہ بنے اور کچرے سے متعلق کسی قسم شکایت یا مدد کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...