گراں فروشی،زخیر ہ اندوزی اسلام کی بنیادی تعلیمات کے منافی ہے، نبیر ہ عندلیب

گراں فروشی،زخیر ہ اندوزی اسلام کی بنیادی تعلیمات کے منافی ہے، نبیر ہ عندلیب

لاہور(لیڈی رپورٹڑ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیر ہ عندلیب نعیمی نے کہا ہے کہ روزہ انسان کو صبر ،ضبط نفس کی تعلیم دیتا ہے۔ گراں فروشی،زخیر ہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری اسلام کی بنیادی تعلیمات کے منافی ہے ۔ر مضا ن المبار ک امت کے لیے رحمت وبخشش کا خا ص سیزن ہے ،معاشرے کے صاحب ثروت حضرات مستحق مسلما نو ں کوبھی اپنے دستر خو ان پر جگہ دیں۔مسلما ن رمضا ن المبار ک میں کثرت سے قر آن کی تلاوت ،استغفار کا اہتمام کر یں،رمضا ن المبار ک اور قر آن کر یم کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔مسلما ن مدار س اور مسا جد کو آباد کر نے میں اپنا کر دار اد اکریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں گزشتہ روز نعیمین سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ رمضان المبارک غم خواری ،برداشت اور صبر کا درس دیتا ہے۔

رمضان المبارک کااحترام ہم سب پر لاز م ہے۔رمضان المبارک کی سعادتوں میں مخیر حضرات اپنے مال سے صدقہ وخیرات غرباء میں تقسیم کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...