نشیبی علاقوں ، رمضان بازاروں سے نکاسی آب کا کام جلد مکمل کیا جائے،کیپٹن (ر) عثمان

نشیبی علاقوں ، رمضان بازاروں سے نکاسی آب کا کام جلد مکمل کیا جائے،کیپٹن (ر) ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے شہر میں ہو نے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے لئے واسا ،ٹاؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں اور خاص طور پر تمام رمضان بازاروں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر شہر میں ہو نے والی تیز بارش کے بعد تمام ٹا ؤنز ایڈمنسٹریٹر نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر انتظامات کا جا ئزہ لیا اور وہاں سے نکاسی آب کروائی۔ڈی سی او لاہورنے واسا ،ٹا ؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاران کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔