جنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکہ ایک کروڑ22 لاکھ روپے میں نیلام

جنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکہ ایک کروڑ22 لاکھ روپے ...

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکہ ایک کروڑ22 لاکھ روپے میں نیلام، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید صوبن نے رقم مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈز کی نیلامی ہوئی ۔ جس میں مجموعی طور پر 16ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔ اور اپنی اپنی بساط کے مطابق دلچسپی کا اظہار کتے ہوئے بولی دی۔ بالآخر ہسپتال کی پارکنگ کا ٹھیکہ1کروڑ22لاکھ روپے میں کامیاب بولی دہندہ نے حاصل کر لیا۔ وہاں موجود ہسپتال کے ذمہ داروں نے کامیاب بولی دینے والے ٹھکیدار کو مبارکباد بھی دی۔دریں اثناء میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر سعید صوبن نے کہا کہ مریضوں کا علاج معالجہ اولین ترجیح ہے ۔ لہذا پارکنگ سٹینڈز کی مد میں ھاصل ہونے والی رقم ان ڈور اور آؤٹ ڈور مریضوں کے علاج معالجہ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کی جائے گی۔اور یہی اس کا بہترین مصرف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس ٹھیکیدار نے کامیاب بولی دی ہے۔وہ ہسپتال کے مختلف مقامات پر موجود پارکنگ کے لئے باضابطہ ریٹس آویزاں کرنے کا پابند ہو گا اور کسی صورت بھی اوور چارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...