کراچی میں ہلاکتیں حکمرانوں کی نا اہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شفقت محمود
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر رکن قومی اسمبلی و ڈسٹرکٹ لاہور آرگنائزر شفقت محمود نے کراچی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام پر ظلم و زیادتی کی انتہا کر دی ہے کراچی میں ہلاکتیں حکمرانوں کی نا اہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،متاثرہ خاندانوں کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں لوڈ شیڈنگ سے عوام کی چیخیں نکل چکی ہے لیکن حکمران ٹولہ کو جس کی کوئی فکر نہیں انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار منہ چھپاتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہو چکے ہے مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے غریب عوا م کا جینا مشکل کر دیا ہے وزراء جھوٹی تسلیوں پر اور معافیاں مانگ کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی حکومتیں عوام پر کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئی ۔