رمضان بازاروں میں انتظامیہ کی لاپرواہی ‘ سبزیوں کی قلت ‘ صارفین پریشان

رمضان بازاروں میں انتظامیہ کی لاپرواہی ‘ سبزیوں کی قلت ‘ صارفین پریشان

 لاہور (رپورٹ : اسد اقبال )صوبائی دارلحکومت کے نو ٹاؤنزمیں ضلعی حکو مت کی جانب سے قائم کیئے جانے والے مجمو عی سستے رمضان بازاروں میں عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کے دعوے تو کیے جارہے ہیں تاہم حقیقت کے بر عکس بیشتررمضان بازاروں میں ٹاؤ نز انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب سبزیو ں کی قلت اور مصنو عی مہنگائی کا جن دندنا تا پھر رہا ہے تاہم رمضان بازاروں میں صارفین کو ریلیف کم جبکہ حکو متی تشہیر کے لیے بڑے بڑے سائن بورڈز آویزاں کر کے لاکھوں روپے فضول خرچی کی نظر کیے گئے ہیں۔شہر میں مو سم خوشگوار ہو نے کے باعث گزشتہ روز شہر کے مختلف رمضان بازاروں میں شہریو ں کی بڑ ی تعداد خر یداری کی غرض سے رجو ع کیا ۔ پاکستان سر وے رپورٹ کے مطابق سستے رمضان بازاروں میں چینی‘ آٹا‘ سبزیاں‘ پھل‘ دالیں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں تاہم بعض مقامات پر خریدار اشیاء کے معیار ،نرخوں اور مقدار پر نالاں نظر آتے ہیں۔خریداروں کا کہنا تھاکہ رمضان بازاروں میں ناقص معیار کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں اور بعض رمضان بازاروں میں کئی اشیاء دستیاب نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے انہیں دیگر علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ حکو مت کی جانب سے رمضان بازاروں کے انعقاد پر لاکھو ں روپے خرچ کیے جارہے ہیں تاہم یہاں پر صارف کو کو ئی خاص ریلیف میسر نہیں انھو ں نے کہا کہ اگر حکو مت عوام کو ماہ رمضان میں حقیقی ریلیف فراہم کر نا چاہتی ہے تو رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی سبزیو ں و پھلو ں پر 50فیصد تک سبسٹڈی دی جائے اور رمضان بازاروں میں تمام اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ۔شہریو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے اس معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ شادمان میں قائم رمضان بازار میں موجود خریداروں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان بازاروں میں عوام کو روز مرہ کی اشیائے خوردنوش سستے داموں فروخت کی جا رہی ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں قائم سستے رمضان بازاروں سے شہر کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے ۔علاوہ ازیں بیشتر رمضان بازاروں میں چینی ‘ آٹا ‘ دالیں سمیت دیگر اشیاء دستیاب نہیں ہیں ۔بتا یا گیا ہے کہ گزشتہ روز شادمان ،گلشن راوی ،مکہ کالونی اور وحدت روڈ رمضا ن بازاروں میں ٹماٹر اور لیمو ں کی قلت رہی ۔جبکہ کئی ایک سٹال ہو لڈرز انتظامیہ کی آ نکھو ں میں دھو ل جھو نکتے ہو ئے ٹماٹر بلیک میں 100روپے اور لیمو ں دیسی 180روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہو ئے صارفین کا خو ن نچو ڑتے رہے۔ اسپیشل مجسٹر یٹ درجہ اول سید اقبال شاہ نے پاکستان کو بتا یا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردنوش کے نرخ ناموں کو واضح آویزاں کراویا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور تمام ایڈمنسٹریٹرز اور سیاسی نمائندے بھی اپنے اپنے علاقوں میں مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ اور فراہمی وسپلائی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نرخوں پر بھی وہ کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز‘ رمضان بازاروں اور دیگرمارکیٹوں میں خریدوفروخت کرنے والے افراد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...