کراچی میں ہونے والی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں حکمرانوں کی غفلت کا نتیجہ ہے،سعدیہ سہیل

کراچی میں ہونے والی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں حکمرانوں کی غفلت کا نتیجہ ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں حکمرانوں کی غفلت کا نتیجہ ہے بجلی منصوبوں کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ میٹرو بس کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا ڈھنڈورا پیٹنے والی بجلی کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کیوں نہیں کرتے کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیمتی جانی نقصان حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے روزہ داروں اور عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا۔ حکمرانوں نے 6ماہ میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا اب ہر روز ایک نئی تاریخ دے رہے ہیں۔ ان کے پاس توانائی کے بحران کا حل کرنے کی کو ئی پالیسی ہوتی تو روز قوم کے سامنے نیا جھوٹ نہ بولتے

مزید : میٹروپولیٹن 1