’ایل ڈی اے ایوینیو ون سکیم‘‘ کے ’’ایل بلاک‘‘ کے متاثرین کو قبضہ نہ مل سکا

’ایل ڈی اے ایوینیو ون سکیم‘‘ کے ’’ایل بلاک‘‘ کے متاثرین کو قبضہ نہ مل سکا

لاہور(اقبال بھٹی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ’’ایل ڈی اے ایوینیو ون سکیم‘‘ کے ’’ایل بلاک‘‘ کے متاثرین کو ابھی تک اپنے پلاٹوں کے قبضہ جات نہ مل سکے۔حالانکہ اتھارٹی نے ریکوری کیلئے ڈیڈ لائن تیس جون کی دے رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ایوینیو ون ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین کو پلاٹوں کے قبضہ جات دے دیے گئے۔جن کا ذکر ایل ڈی اے بذریعہ اشتہار بھی کئی دفعہ کر چکی ہے۔لیکن ایل ڈی اے ایوینیو ون کے بلاک ایل کے متاثرین کو ابھی تک الاٹیوں کو ان کے پلاٹوں کے قبضہ جات تا حال نہیں مل سکے۔حالانکہ دو دفعہ سڑکیں بھی تعمیر ہو چکی ہیں اور باقی سروسز کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔اس کے باوجود بھی ایل بلاک کے متاثرین پریشانی کا شکار ہیں۔جبکہ ان کو واجبات کی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ بھی دے دی گئی ہے۔ایل بلاک کے متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم نے ایل ڈی اے کی واجب الادا رقم بھی ایل ڈی اے کے خزانے میں جمع کرادی ہے ۔اور ون ونڈو سیل پر بھی بارہا درخواستیں دے چکے ہیں۔لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنے پلاٹوں کے قبضہ جات نہیں دیے گئے ہیں۔حالانکہ باقی متاثرین کو موقع پر قبضہ جات دے دیے گئے ہیں۔صرف ایل بلاک کے متاثرین کو موقعہ پر قبضہ نہیں دیا گیا۔اس حوالے سے جب ایل ڈی اے حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایل بلاک کی سڑکیں بن گئی ہیں۔باقی سروسز بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔صرف قبضہ جات دینے ہیں۔پہلے ایک دفعہ تاریخ طے بھی کر لی گئی تھی،مگر پھر کسی وجہ سے اس تاریخ کو قبضہ جات نہ دیے جا سکے۔اب انشاللہ تیس جون کے بعد ایل بلاک کے الاٹیوں کو قبضہ جات دے دیے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...