سحری اور افطاری میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا ،عابد صدیقی

سحری اور افطاری میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا ،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے سحری اور افطاری میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا ہے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے جس کی تمام تر ذمے داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بد ترین لوڈشیڈنگ اور گرمی سے روزے دار بے حال ہو رہے ہیں سحرو افطار میں کئی کئی گھنٹے بجلی کا غائب ہونا حکمرانوں کے جھوٹے دعوے اور وعدوں کا منہ لولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سحروافطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ثابت کیا ہے کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ عوام لوڈ شیڈنگ کے متعلق حکومتی وزراء کی جھوٹی تسلیوں پر اعتبار کرنے پر تیار نہیں مسلم لیگ کی حکومت کی نا اہل ٹیم بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر بے بس نظر آرہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خورد نوش اور پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے رمضان پیکیج کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوا م تک نہیں پہنچ رہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1