لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام سحری اور افطاری میں سخت مشکلات کا سامنا ہے،نیلم اشرف

لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام سحری اور افطاری میں سخت مشکلات کا سامنا ہے،نیلم اشرف

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی رہنما نیلم اشرف نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام سحری اور افطاری میں سخت مشکلات کا سامنا ہے عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں ، سستے رمضان بازاروں کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے ، غیر معیاری اشیاء خورد نوش اور پھل عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہے انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے حکمران عوام پر ظلم بند کریں اور ریلیف کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کریں ،انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکمرانوں کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے۔

صرف جھوٹے نعرے لگا کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے جس کی اصل حقیقت عوام کے سامنے کھل کر سامنے آ گئی ہے ، (ن) لیگ کو پیپلز پارٹی کی طرح لوڈ شیڈنگ کا بحران لے ڈوبے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1