عوام کی جان ومال سے کھیلنے والے ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے،ثروت اعجاز

عوام کی جان ومال سے کھیلنے والے ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے،ثروت اعجاز

لاہور(نمائندہ خصوصی ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ،بھتہ خور،ٹارگٹ کلرز کی نفی کرتے رہینگے،عوام کی جان ومال سے کھیلنے والے ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے ،ملک کی سلامتی کے اداروں سے رابطے میں ہیں ،دہشتگردی کے خلاف اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آوازبلند کرتے رہینگے،رینجرز کے ٹارگٹ آپریشن کو ہر حال میں کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ،قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے ،فوج اور رینجرز دہشتگردوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے ،عوام کی جان ومال سے کھیلنے والوں کا راستہ روکنے کیلئے قومی اداروں کا مورال بلند کرنا ہوگا،کارکنان وذمہ داران صبر وتحمل سے کام لیں حق کی راہ میں تکالیف وپریشانیاں آیا کرتی ہیں ،ہم ہر پریشانی و تکلیف کو صبر وشعور سے عبور کرکے اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرینگے ،علماء ومشائخ اہلسنت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں تکلیف میں دیکھ کر بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی ،کراچی میں قیام امن اور بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے رینجرز کے اعلیٰ افسران سے رابطے اور میٹنگ معمول کا حصہ ہے ،کراچی کی روشنیوں کی بحالی اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہینگے ،اداروں کا احترام کرنا ہرپاکستانی کا اخلاقی وآئینی فرض ہے ،رینجرز کے کراچی میں کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے ،پاکستان سنی تحریک سندھ سمیت ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنے مرکز پر رینجرز کے آپریشن کے باوجود رینجرز کے آپریشن کی حمایت کی ہے ،آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی سے ہم کہتے آرہے ہیں کہ جرائم پیشہ ،ٹارگٹ کلرز ،بھتہ خور کسی بھی صف میں ہوں انکے خلاف کاروائی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ،پاکستان سنی تحریک کے قول وفعل میں تضاد نہیں ہے یہ ہی وجہ ہے کہ مرکز اہلسنت پر رینجرز کے آپریشن میں کارکنان کی گرفتاری کے باوجود ہن نے رینجرز کے آپریشن کی حمایت کی اور آخری دہشتگردکے خاتمے تک حمایت کرتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کی جم غفیر سے مرکز اہلسنت داتا دربار پر ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ہمارے اکابرین نے پاکستان بنانے کیلئے جانوں کے نذرانے دیئے ہم پاکستان بچانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں مرکز اہلسنت سے ربطے میں رہیں ہمیں ہر سازش کا مقابلہ صبر اور شعور سے کرنا ہوگا ،پاک فوج ،رینجر ز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہمارے اپنے ہیں ہمیں انکی کاوشوں اور قربانیوں پر فخر ہے ،ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سنی تحریک اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...