پیپلزپارٹی غریبوں پر ہونے والا مہنگائی کے ظلم پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی ، زاہد ذوالفقار

پیپلزپارٹی غریبوں پر ہونے والا مہنگائی کے ظلم پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی ، ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں پر ہونے والا مہنگائی کے ظلم پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی حکومت عوام پر اتنا ظلم نہ کرے کہ عوام برداشت نہ کر سکیں ماہ رمضان میں غریب آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے ما ہ رمضان میں عام آدمی کا کچن چلانا مشکل ہوا ہے حکومت رمضان بازاروں کی حالت درست کرے اور لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرے تاکہ لوگ ماہ رمضان اچھے طریقے سے گزار سکیں قوم سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں اچھی اور سستی اشیاء عوام کو مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے لوگ گرمی کی شدت بھی برداشت کر رہے ہیں اور بدترین لودشیڈنگ کا سامنا بھی کر رہے ہیں افطار و سحری میں لوڈشیڈنگ بھی عوام کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی موجودہ حکومت الیکشن سے پہلے کئے گئے کسی بھی وعدے پر قائم نہیں رہی عوام سے دھوکے اور جھوٹ سے ووٹ لے لیے رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا لیکن رمضان میں عام دنوں سے بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے عوام کا سکون اور امن وامان برباد کر دیا گیا ہے لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکومت کو بدعائیں دے رہے ہیں کراچی میں گرمی کی شدت اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حالیہ ہلاکتیں بہت افسوسناک ہیں ان سب کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اب آنے والے وقت میں عوام ان کے کسی بھی جھوٹے وعدے پر ہرگز اعتبار نہیں کرے گی اور بلدیاتی الیکشن میں حکومتی امیدوار کو ووٹ نہ دیکر ان سے بدلہ لے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1