غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،بدامنی نے عوام کو ڈپریشن میں مبتلا کردیا،افتخار حسین

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،بدامنی نے عوام کو ڈپریشن میں مبتلا کردیا،افتخار حسین

لاہور( لیڈی رپورٹر ) ہیومن رائٹس ویلفیئرفورم کے صدرافتخارحسین نے ملک بھرمیں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیا ہے اورکہا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری اوربدامنی میں عوام کو ڈپریشن میں مبتلا کردیا ہے اگرپارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے صنعت کاروں ،جاگیرداروں اوروڈیرے حکمرانوں نے غریب عوام کو ریلیف نہ دیا توجمہوریت خاک میں مل جائے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کوسحروافطارکے اوقات میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی خوشخبری سنا کرحکومت نے لوڈشیڈنگ کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں ،بجلی کی بندش کے سبب پانی کی فراہمی معطل ہونے سے لوگ وضو کرنے سے بھی محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کرے اورپاکستان کواندھیروں سے نکالنے کے لیے فوری طورپرکالا باغ ڈیم سمیت دیگرنئے آبی ذخائرکی تعمیرفوری طورپرشروع کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پرقابو پائے بغیرپاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...