مو ن سون کی پہلی بارش نے حکمرانوں کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا،زرقا تیمور

مو ن سون کی پہلی بارش نے حکمرانوں کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا،زرقا تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لاہور وومن ونگ کی صدر ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا ہے کہ لاہو ر میں مو ن سون کی پہلی بارش نے موجودہ حکمرانوں کے گڈ گورنس کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ، لاہور شہر کو پیرس بنانے کے دعوے دار پنجاب کے حکمران آنکھیں کھول کر دیکھیں کہ پورا شہروینس جیسے شہر کا منظر پیش کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف جھوٹے دعوے اور کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا صرف حکمرانوں کا سارا زور عوام کے ٹیکسوں پر ذاتی تشہیر پر محدود ہے ،مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا بھرگس نکال دیا ہے موجودہ حکومت پیپلز پارٹی سے بھی دو ہاتھ آ گے نکل چکی ہے حکمرانوں نے غریب عوام پر ظلم کے تمام پہاڑ توڑ دیے ہے جس سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے حکمران پہلے دن سے عوامی مسائل پر قابوپانے میں بالکل سنجیدہ نظر نہیں آ رہے تھے جس کی آج سزا غریب عوام کو مل رہی ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں آج عوامی مسائل کے لئے سنجیدہ کوششیں کریں ورنہ عوام کا سمندر حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔