پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ثمینہ گھرکی

لاہور (لیڈی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا ذمے دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت بجلی پیدا کر نے والی کمپنیوں کے بقایا جات فی الفور اداکر دیتی تو اتنی زیادہ قیمتی انسانی جانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکتا تھا اور عوام رمضان المبارک بھی سکون سے گزار سکتے تھے یہ تو اللہ پاک نے بارش کی شکل میں شہریوں بالخصوص روزہ داروں پر اپنی رحمت برسائی ہے لیکن حکومت نے سارادن بجلی کی لوڈشیڈنگ کر کے سحری اور افطاری کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو زلیل و رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اسی لیے ہماری حکومت کے دور میں رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو ا کرتی تھی اور بجلی کے بلوں کی قیمتیں بھی آج کی حکومت کے قیمتوں کے مقابلے میں سو فیصد کم تھیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1