سندھ حکومت بیا نا ت دینے کے بجائے اگر فوری توجہ کرتی تو اتنا بڑا نقصان نہ ہو تا،مولانا امجد

سندھ حکومت بیا نا ت دینے کے بجائے اگر فوری توجہ کرتی تو اتنا بڑا نقصان نہ ہو ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )جے یو آئی کے راہنماؤں نے کراچی میں ہلاکتوں پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس سنگین واقعہ کو ایک دوسرے پر ڈالنے کے بجائے اصل حقیقت پہچان کر اس مسئلے کا فوری حل تلاش کیا جائے یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور دیگر عہد ے داروں محمد اسلم غوری ،سید فضل آغا ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،انجئینر عبد الرزاق عابد لاکھونے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بیا نا ت دینے کے بجائے اگر فوری توجہ کرتی تو اتنا بڑا نقصان نہ ہو تا انہوں نے کہا کہ مر کزی حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے پر فوری توجہ دے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں نے عوام کے دل ہلا کر رکھ دیئے ہیں مو لا نا محمد امجد خان ،اسلم غوری ،فضل آغا اور دیگر نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیئے حکومت فوری اقدا مات کرے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صو بائی وزراء بیا نا ت دینے کے بجائے مسئلے کی سنگینی کا احساس کریں اور اتنی لا شیں گر نے پر بیا نا ت دے کر ورثاء کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں بلکہ عوام کو اس مشکل گھڑی سے نکالنے کے لیئے اقدا مات کریں انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل طور پر ختم کرے تا کہ عوام لوڈ شیڈنگ کی پریشانی سے نکل کر سہولت کے ساتھ روزے رکھ سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1