انوکھے اور اچھوتے موضوع پر مبنی طویل دورانیہ کا کھیل ’’عید سیلفی‘‘

انوکھے اور اچھوتے موضوع پر مبنی طویل دورانیہ کا کھیل ’’عید سیلفی‘‘

پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن نے ہمیشہ عید کے موقع پر ناظرین کی تفریح و طبع کے لئے پروگرام اور ڈرامے تیار کئے ہیں ۔عید کی ٹرانسمیشن کے دوران پیش کئے جانے والا طویل دورانیہ کا کھیل ’’عید سیلفی‘‘کی ریکارڈنگ مکمل ہوچکی ہے اور ان دنوں اس ڈرامے کی پوسٹ پروڈکشن جاری ہے۔’’عید سیلفی‘‘کو پی ٹی وی لاہور مرکز کی نوجوان پروڈیوسر زونیرہ طارق نے ڈائریکٹ کیا ہے زونیرہ طارق کا ٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ وہ اپنا ہر کام محنت اور لگن سے انجام دیتی ہیں وہ ’’عید سیلفی‘‘کی کامیابی کے لئے بہت پر امید ہیں۔طویل دورانیہ کے اس کھیل کے نمایاں کردار اشرف خان،سیمی راحیل،گوشی خان،عینی طاہرہ،حنان سمید،ہنی البیلا،رمزا نوال، اکرم اداس اور اظہر رنگیلا نے ادا کئے ہیں۔اس ڈرامے کے رائٹر احمد نوید، ڈی او پی احسن نصیر اور اسٹنٹس عاصم اور مراتب ہیں جبکہ کو آرڈینیشن کے فرائض عظمت بھٹی اور سبین حسنین نے انجام دیئے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے زونیرہ طارق نے بتایا کہ جی ایم پی ٹی وی لاہور مرکز نے میرے ساتھ خصوصی تعاون کیا ہے جس کے باعث میں ایک اعلیٰ معیار کا کام کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں ۔میں یہاں پر پی ٹی وی کے پروڈیوسر قیصر شریف کا ذکر بھی ضروری سمجھتی ہوں جن کی وجہ سے میں نے ہمیشہ کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ میرے محسن اور بہترین دوست ہیں۔اس کے علاوہ پروڈیوسر اظہر فرید سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے میں ان لوگوں میں شامل ہوں جو کبھی بھی اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتے۔اس ڈرامے کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے ہر اداکار نے اس خوبصورتی سے اپنا اپنا کردار نبھایا ہے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے عینی طاہرہ نے بتایا کہ میں روائتی ڈگر سے ہٹ کر کردار میں نظر آؤں گی ۔زونیرہ طارق کے ساتھ کام کرکے بہت انجوائے کیا ہے۔میں مستقبل میں بھی زونیرہ کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔شرف خان،سیمی راحیل،گوشی خان،حنان سمید،ہنی البیلا،رمزا نوال،اکرم اداس اور اظہر رنگیلا نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...