شہر میں ہلاکتیں ، سندھ حکومت نے وفاق اور کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان کر دیا

شہر میں ہلاکتیں ، سندھ حکومت نے وفاق اور کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات درج کروانے ...
شہر میں ہلاکتیں ، سندھ حکومت نے وفاق اور کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان کر دیا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ہونے والے سینکڑوں اموات کے بعد صوبائی وزیر بلدیات سندھ شیرجیل میمن نے وفاق کے ذمہ ڈال کر ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاق کے 26 فیصد شیئرز کے الیکٹرک میں ہیں جبکہ کے الیکٹرک کمپنی میں وفاق کے 3 ڈائرکٹرز بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کراچی میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جس میں انہوں نے بے حسی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں ۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاق خود کو اس صورتحال سے الگ نہیں رکھ سکتا اس لیے اب سندھ حکومت کی جانب سے وزارت پانی و بجلی سمیت کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں