ایف آئی اے نے جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے تین مسافروں کو گرفتار لیا

ایف آئی اے نے جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے تین مسافروں کو گرفتار لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ایف آئی اے نے جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے تین مسافروں کو گرفتار لیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار ہونے والے تینوں افراد کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزہ رکھنے والے گجرات کے رہائشی مجتبیٰ احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم جعلی ویزہ پر قطر ائیرلائنز QR-629پر سفر کرنا چاہتا تھا۔ ایک اور مسافر احسن عباس جو کہ راولپنڈی کا رہائشی ہے ملزم جعلی ویزہ پر اومان ائیر لائنز کے ذریعے سفر کرنا چاہتا تھا ملزم نے برطانیہ میں رہائش کے دوران جعلی کارڈ حاصل کئے تھے۔ ایف آئی اے ٹیم نے ایک صندوق برآمد کیا جس میں غیر قانونی طور لائی گئی اشیاء پائی گئی ۔ ایف آئی اے نے مزید تحقیقات کے لئے ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹرینکنگ سیل میں منتقل کر دیا۔

مزید : صفحہ آخر