پولیس فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائیگا،رانا ثناء اللّٰہ

پولیس فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا ...

لاہور(پ ر)صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ فیصل آباد میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوجوان پر فائرنگ کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ جبکہ سب انسپکٹر فریاد کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے۔ ڈکیتی کی غلط اطلاع دینے والے لطیف نامی چوکیدار کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیاہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مقتول نوجوان کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے کی تفتیش کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...