بلدیاتی الیکشن میں ابہام برقرار ،سیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال نہ ہو سکیں

بلدیاتی الیکشن میں ابہام برقرار ،سیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال نہ ہو سکیں

لاہور(محمد نواز سنگرا) بلدیاتی الیکشن میں ابہام برقرار سیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال نہ ہو سکیں ۔ مقررہ تاریخوں پر انتخابات کرنے کیلئے محض 3ماہ باقی راہ گئے ،جبکہ تاحال مردم شماری ،حلقہ بندیوں ،وارڈ سسٹم ،لوکل گورنمنٹ نمائندوں کے اختیارات کا تعین سمیت دیگراہم امور پر تمام تر اجلاس اور جاری امور کام محض کاغذی کارروائی تک محدود جبکہ انتخابات کا انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تاحال عملی اقدامات نہیں ہو سکے ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے کام جاری ہے لیکن تاحال امور فائنل نہیں ہو سکے کہ نیا بلدیاتی نظام کیسا ہو گا اور کیا کیا تبدیلیاں لائی جائیں کی ڈی سی او کی جگہ ڈپٹی کمشنر لگائے جائیں اور نئے بلدیاتی انتخابات میں لوکل گورنمنٹ نمائندوں کے اختیارات کا تعین کرنے کیلئے سے تاحال کام مکمل نہیں ہو سکا۔ گزشتہ تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہونے کیوجہ سے 20ستمبر کی دی جانیوالی تاریخ میں بھی ابہام پایا جا رہے ہیں کیونکہ تاحال بنیادی کام بھی نہیں ہو سکا جس وجہ سے سیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال نہیں ہو سکیں ۔دوسری طرف الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کرانے میں سنجید ہ ہے اور جو بھی رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں اسکی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی۔

سیاسی ابہام

مزید : صفحہ آخر