شہبازشریف کا پولیس فائرنگ سے لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس

شہبازشریف کا پولیس فائرنگ سے لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پولیس کی فائرنگ سے 15 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے لڑکے کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار قانون کے تحت سزا سے نہیں بچ پائیں گے اور جاں بحق ہونے والے لڑکے کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کسی بھی صورت براہ راست فائرنگ کا جواز نہیں بنتا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -