سانحہ یوحناآباد ، جلاؤگھیراؤ میں ملوث 10 ملزم ضمانت پر رہا

سانحہ یوحناآباد ، جلاؤگھیراؤ میں ملوث 10 ملزم ضمانت پر رہا

لاہور (خبر نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحناآباد کے بعد توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤکے مقدمہ میں ملوث دس ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ مسٹر جسٹس انوارالحق اور مسٹر جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی، ملزموں کے وکلانے موقف اختیارکیاکہ پولیس نے ملزموں کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزموں نعیم بھٹی،طارق،یوسف،نذیر،آصف،ریاض،ارشاد اور اشفاق سمیت دس افرادکو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا جبکہ ملزم عمران مسیح کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

ضمانت پر رہا

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...