فیصل آباد،ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں،مزاحمت پر شہری زخمی

فیصل آباد،ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں،مزاحمت پر شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ضلع بھر میں ڈکیتی‘ راہزنی او ر چوری کی 32وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے منظم گروہ 10لاکھ روپے سے زائد کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ 3کاریں‘ 12موٹر سائیکل‘درجنوں موبائل فون‘ لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اس دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں نڑوالا روڈ پر نامعلوم ڈاکوؤں نے لوٹنے کے دوران مزاحمت کرنے پر عمران کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں معظم علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی اور منظور سے دو لاکھ روپے اور دو موبائل فون‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں مقصود کی دکان سے تین لاکھ روپے کی نقدی‘ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ غفار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور فاروق کی دوکان سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون‘ تھانہ ٹھیکریوالہ علاقہ میں ندیم سے موٹر سائیکل اور موبائل فون‘ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں نوید سے موٹر سائیکل‘ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں رفیق کی بیٹی سے نقدی‘ موبائل اور طلائی زیورات‘ تھانہ ستیانہ کے علاقہ میں عمر حیات سے پچاس ہزار روپے اور دو موبائل فون‘ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں فدا حسین سے نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ صدر سمندری کے علاقہ میں عثمان اور اس کی بیوی سے نقدی‘ طلائی زیورات اور موبائل فون‘ تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں عدنان سے موبائل فون اور موٹر سائیکل‘ تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں افضال سے نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں غفور سے نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ ٹھیکریوالہ کے نواحی چک 89ج ب میں کار سوار چار نامعلوم ڈاکوؤں نے سرور اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے مزاحمت ہونے پر کار چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں دانش‘ سعید کالونی میں محسن‘ تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ میں شہزاد اور ندیم کے گھروں کے تالے توڑ کر نقدی‘ طلائی زیورات‘ لیپ ٹاپ‘ موبائل فون اور قیمتی سامان‘ تھانہ سول لائنز کے علقہ سے عبدالرشید‘ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سے فضل الہی اور ماجد کی کاریں‘ تھانہ سول لائنز کے علاقہ سے شبیر‘ اعجاز‘ تھانہ جھنگ بازار سے شہباز علی‘ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ سے شفیق‘ تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ سے مزمل‘تھانہ رضا آباد کے علاقہ سے شکیل‘ تھانہ ساندل بار کے علاقہ سے عمر حیات‘ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ سے سلیمان‘ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ سے نوید کی موٹر سائیکل چوری کر کے چلتے بنے۔
ڈکیتی

مزید :

صفحہ آخر -