صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

لاہور(کرا ئم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق چوہنگ رائیونڈ روڈ پر واقع عمر فارق کی فیکٹری میں 6ڈاکو گھس آئے اور سکیورٹی گارڈ شعبان کو یرغمال بنا کر فیکٹری سے 80لاکھ مالیت کا آئل کیبل اور جنرنیٹر پارٹس لوٹ کر فرار ہو گئے ستوکتلہ واپڈا ٹاؤن میں فرحان کے گھر ایک عورت اور دومرد ڈاکو داخل ہو ئے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 12لاکھ،ہیئر علوی ٹاؤن میں لطیف کے گھر سے چار ڈاکو ساڑھے پانچ لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ لیاقت آباد میں بیکری سے دوڈاکو ساڑھے چار لاکھ،شادباغ تاج باغ میں مزمل کی دکان سے 73ہزار،نواب ٹاؤن میں ریاض کی دکان سے دوڈاکو 86ہزار اور راوی روڈ میں سلطان کی دکان سے 15ہزارکی نقدی لے گئے اور جوہرٹاؤن میں صغیر سے دولاکھ،جوہرٹاؤن میں ہی عقیل کی فیملی سے 95ہزار،اقبال ٹاؤن میں افضال سے 41ہزار کی نقدی مو بائل اور شاہدرہ ٹاؤن میں بشارت اور نواب ٹاؤن میں عثمان کی مو ٹرسائیکلیں چھین لیں گئیں جبکہ غازی آباد میں لیاقت کی گاڑی اور جنوبی چھاؤنی میں ارسلان،فیصل ٹاؤن میں علی،ہربنس پو رہ میں مبشر اور عرفان،مصطفی ٹاؤن میں فریاد،چوہنگ میں شاویز،گرین ٹاؤن میں فہیم،نواب ٹاؤن میں رحمن،سمن آباد میں شفیع،اقبال تاؤن میں عماد،گلشن راوی میں حبیب،وحدت کالونی میں صہیب اور بھاٹی گیٹ میں ناصر کی مو ٹرسائیکلیں اور اکبری منڈی میں وہاب کا ٹرک چوری کرلیا گیا -

مزید : صفحہ آخر