حکمران انتخابی وعدے پورے کر نے میں ناکام ہو چکے ، چودھر ی سرور

حکمران انتخابی وعدے پورے کر نے میں ناکام ہو چکے ، چودھر ی سرور

لاہور ( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر پنجاب چودھر ی سرور سے تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعا ت نعیم الحق نے چودھر ی محمد سرور سے انکے دفتر شامی روڈ میں ملاقات کی، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سمیت آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ اس موقع پرچوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب کے ہر گھر میں چےئر مین عمران خان کا پیغام اور تحر یک انصاف منشور پہنچایا جا رہا ہے اور پنجاب میں ستمبر میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بہت جلد بھر پور عوام رابطہ مہم بھی شروع کی جائیگی ۔ا نہوں نے کہا کہ عوام بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ کے خلاف سڑ کوں پر احتجاج کر رہے ہیں مگر حکمران بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کی بجائے صرف نمائشی سیاست کر نے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے عوام کے غصے میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنی تر جیحات میں سڑکوں اور پلوں کی بجائے بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روز گاری کے جیسے مسائل کو حل کرنا ہو گا اور اب تک حکمران تمام انتخابی وعدے پورے کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر