نیب نے بوگس کاغذات پر پلاٹ کی فائلز فرو خت کر نے پر زبیر خواجہ گرفتار کر لیا

نیب نے بوگس کاغذات پر پلاٹ کی فائلز فرو خت کر نے پر زبیر خواجہ گرفتار کر لیا

لاہور(خبر نگار)نیب نے گز شتہ روز بوگس کاغذات بنا کر پلاٹ کی فائلز فرو خت کر نے کے الزام میں ملزم زبیر خواجہ کو گرفتار کر لیا۔ ملز م نے ا یل ڈی اے آفیسرز اور اہلکار کی ملی بھگت سے بوگس کاغذات بنا کر پلاٹ کی فائلزگرو خت کی تھی۔ اس ضمن میں نیب نے ملزم محمد فیاض ولد محمد علی کو پہلے ہی مورخہ 22.06.2015 کوپلا ٹس کے غیر قانونی ا نتقا ل اور ملکیت پر گرفتا ر کر چکی ہے۔ دونوں ملزمان نے دھوکہ دہی سے پلاٹس غیر قانونی طور پر حاصل کیے تھے۔ اور ملز م ز بیر خو ا جہ کے پاس اب بھی غیر قانونی پلاٹس ہیں جو کہ اس نے دوسرے لوگوں کی ملی بھگت اور مدد سے حاصل کیے ہیں۔ ملزم زبیر خواجہ کواحتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا۔ مذکورہ ملزمان کی گرفتاری بھی نیب کی لینڈ مافیا کے خلا ف کریک ڈاؤن کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔نیب نے ایسے عناصر اور لینڈ مافیا کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں اور ان کے گرد اپنا گھیرا تنگ کر رہی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ کچھ عرصہ میں بہت سی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں اور مزید کئی اہم گرفتاریاں آئندہ چند دنو ں میں متو قع ہیں۔

نیب

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...