بارش سے چھتیں اورسائن بورڈ گرنے سے خاتون ہلاک ،7 افراد زخمی

بارش سے چھتیں اورسائن بورڈ گرنے سے خاتون ہلاک ،7 افراد زخمی

لاہور(کرائم سیل)شہر میں مختلف مقامات پر بارش کے باعث چھتیں اورسائن بورڈ گرنے سے خاتون ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے امدادی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچا دیاجہاں دو افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقہ میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر گھر کی مالکہ عشرت اور اسکے دو عزیز فرقان اور جلال زخمی ہوگئے امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں عشرت بی بی جانبر نہ ہوسکی ۔مقامی پولیس کے مطابق لواحقین نے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے انکار کردیا جسکی وجہ سے لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ اسکے دونوں رشتہ داروں کی حالت نازک ہے ۔ہنجروال کے علاقہ میں گھر کی دیوار گرنے سے طارق اور ظفر زخمی ہوگئے ، ریس کورس اور ملتان روڈ پر سائن بورڈ گرنے سے راہگیر تنویر وغیرہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔باغبانپورہ کے علاقہ شادی پورہ میں لیاقت کے گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی امدادی ٹیمو ں نے چار زخمیوں کو ملبہ سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

خاتون ہلاک

مزید : صفحہ آخر