کسٹم حکام کی ملی بھگت سے 10 کھرب19 ارب کی سمگلنگ کا انکشاف

کسٹم حکام کی ملی بھگت سے 10 کھرب19 ارب کی سمگلنگ کا انکشاف

 اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمزڈپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے پورٹ قاسم پر 1019ارب روپے کی اسمگلنگ کاانکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں دستیاب دستاویزکے مطابق ایف بی آرکو بذریعہ ای میل پورٹ قاسم پر ہونیوالی اسمگلنگ کے حوالے سے موصول ہونیوالی رپورٹ میں کسٹمز کے بعض حکام کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جنکی ملی بھگت سے یہ اسمگلنگ ہورہی ہے۔رپورٹ میں ثبوت کے طور پرکچھ گْڈز ڈکلیئریشن نمبر بھی فراہم کئے گئے ہیں اورایف بی آرسے کہاگیاکہ ان کیسوں کی ہی اگرتحقیقات کرلی جائیں توبہت سے شواہدمل جائینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکام کی ملی بھگت سے ہونیوالی سمگلنگ سے ایف بی آرکوریونیوکی مدمیں اربوں روپے کانقصان ہورہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے جسکے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائیگا اس سے قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی مرتب متعارف کروائی گئی اوراس کیلئے خصوصی ٹاسک فورس اور ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں جواسمگلروں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔

سمگلنگ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...