وزیراعطم ‘ آرمی چیف ملاقات ‘ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

وزیراعطم ‘ آرمی چیف ملاقات ‘ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

 اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو ہر قیمت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منگل کی صبح چیف آف آرمی سٹاف جنل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے تناظر میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری رہے گا اور اس ضمن میں ضرب عضب کی غیر معمولی کامیابیوں کے بنے ہوئے ماحول سے فائدہ اٹھا یا جائے گا۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کو ہر قیمت پرمنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا بلا تفریق قلع قمع کیا جائے گا ایسے عناصر جہاں بھی ہونگے انھیں پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔آرمی چیف نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دورہ روس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کو آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت کا سے آگاہ کیا ، وزیر اعظم نے فاٹامیں جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، قوم کو مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے ، قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے ملک بھر میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے اپنے حالیہ دورہ روس کی تفصیلات سے بھی زیر اعظم کو آگاہ کیا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...