کرپشن الزا م ،بینظیر ہاؤسنگ سکیم کا چیئرمین منظر عباس زیدی گرفتار
کراچی(آئی این پی)نیب کراچی نے بے نظیر ہاؤسنگ سکیم کے چیئرمین منظر عباس زیدی کو گرفتار کر لیا۔ منظر عباس زیدی پر 39 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے۔ منگل کو نیب کراچی نے بے نظیر ہاؤسنگ سکیم کے چیئرمین منظر عباس زیدی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزم غریبوں کیلئے سستے گھر بنانے کے منصوبے کا انچارج تھا ۔ اس پر 39 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے-