آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اچانک دبئی روانہ

آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اچانک دبئی روانہ

کراچی (خصوصی رپورٹ )سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور اچانک دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سابق صدر ا?صف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اچانک دبئی روانہ ہوگئیں۔فریال تالپور کی جانب سے دوروز قبل ایک ہفتہ تک لاڑکانہ میں قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔ فریال تالپور غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے603 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئیں۔فریال تالپور کے ہمراہ میر منور تالپور اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انورسیال بھی دبئی روانہ ہوئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...