امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے طویل ملاقات

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے طویل ملاقات

اسلام آباد/لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے منگل کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے علاوہ افغانستان اور خطہ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام خطہ میں امن کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر اور بلوچستان کے علاوہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت سے پاک بھارت تعلقات اور اس کے ساتھ خطہ کی صورتحال بھی متاثر ہو رہی ہے

مزید : صفحہ اول