کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ‘ حکومت ناکام ہو چکی ہے ‘ عمران خان

کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ‘ حکومت ناکام ہو چکی ہے ‘ عمران ...

 اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں گرمی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ‘ قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ‘ (ن) لیگ ملک میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈ نگ کی ذمہ دار ہے۔ منگل کو عمران خان نے کراچی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔ وہاں پر حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل گرڈ کو بجلی دینے کے باوجود خیبر پختونخوا لوڈ شیڈنگ برداشت کر رہا ہے۔ ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) ہے۔ شہباز شریف اب لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتے۔

مزید : صفحہ اول