تحریک طالبان پاکستان لورالائی ،زیارت وسنجاوی کے کمانڈر اسلم شاہ نے ہتھیار ڈال دیئے

تحریک طالبان پاکستان لورالائی ،زیارت وسنجاوی کے کمانڈر اسلم شاہ نے ہتھیار ...

کوئٹہ(اے این این) کالعدم تحریک طالبان پاکستان لورالائی ،زیارت وسنجاوی کے کمانڈرسید اسلم شاہ نے ہتھیار ڈال دیئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو تحریک طالبان پاکستان لورالائی ،زیارت اورسنجاوی کے کمانڈرسید اسلم شاہ نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سیکورٹی اداروں کے حوالے کیا طالبان کمانڈرکی جانب سے ہتھیارایک ایسے موقع پرڈالے گئے ہیں جب گزشتہ چنددونوں میں بلوچستان میں عسکری سرگرمیوں میں ملوث متعددکمانڈروں نے اپنی سو سے زائدساتھیوں سمیت ہتھیارڈالتے ہوئے ملک وقوم سے وفاداری کاحلف لیاہے۔

مزید : صفحہ اول