کرپشن سکینڈلز ،سینئر بیوروکریٹ سمیت 3 افراد واچ لسٹ میں شامل

کرپشن سکینڈلز ،سینئر بیوروکریٹ سمیت 3 افراد واچ لسٹ میں شامل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن سکینڈلزکے پیش نظر سینئر بیورو کریٹ فضل اللہ پیچو سمیت تین اہم شخصیات کے نام واچ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ان شخصیات میں علی حسن زرداری ،فضل اللہ او عاشق زرداری شامل ہیں۔علی حسن زرداری اہم شخصیات کے فرنٹ میں سمجھے جاتے ہیں اور وہ محکمہ آبپاشی کے معاملات دیکتے ہیں ،فضل اللہ پیچواہم شخصیت کے بہنوئی اور سیکرٹری تعلیم ہیں جبکہ عاشق زرداری محکمہ بلدیات کے معاملات دیکھتے ہیں۔نیب اور دوسرے تحقیقاتی اداروں کی تحقیق کی وجہ سے ان لوگوں کے نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول