وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قومی وطن پارٹی کو دوبارہ حکومت میں شمولیت کی دعوت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قومی وطن پارٹی کو دوبارہ حکومت میں شمولیت کی دعوت

پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پریز خٹک نے اعتراف کیاہے کہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر سابقہ اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے، جب کہ وزیر اعلی نے پیسکو چیف کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے سے ہمیں وفاقی کی جانب سے جو بجلی دی جا رہی ہے اس شخص کی نا اہلی کے باعث اس کا استعمال مکمل طور پر نہیں کیا جا رہا ۔ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بتایا کہ قومی وطن پارٹی کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور کسی بھی حکومتی اتحادی کو اس پر اعتراض نہیں کیونکہ سیاسی دروازے کبھی بھی بند نہیں کئے جا تے اس لئے حکومت نے بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے مطابق یہ فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سے پوچھا گیا کہ بد عنوانی کے الزام میں اخراج کئے گئے سیاسی جماعت کی کس طرح تحریک انصاف کی شفاف حکومت میں واپسی ممکن ہے تو وزیر اعلیٰ نے نو کمنٹس کرتے ہوئے بات کو ٹال دیا۔ بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کا شیڈول اگر چیک کیا جائے تو واپڈا کی جانب سے ہمارے صوبے کو جو بجلی فراہم کی جا رہی ہے پیسکو نے کبھی بھی اس کا درست اور مکمل استعمال نہیں کیا ہے۔ عابد شیر علی اسلام آباد اور لاہور میں بیٹھ کر جب کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ شیڈول بنانے کے ذمہ دار ہیں تو وہ خود پشاور آکر پیسکو چیف کو میرے ساتھ بٹھائیں کیونکہ گزشتہ کئی دنوں سے رابطے کے باوجود وہ میرے ساتھ ملنے سے انکاری ہیں، پیسکو اس لئے پوری بجلی کا استعمال نہیں کر رہی کیونکہ انہیں بعد میں بلوں کی ادائیگی بھی کرنا ہوتی ہے اور پیسکو خود چوری میں ملوث ہے اور وہ خود حالات کو ٹھیک نہیں کرنا چاہتی، اگر حالات ٹھیک نہیں ہوتے تو مجبوری کی حالت میں ہمیں اسلام آباد میں دھرنا دینا ہوگا ۔

پیشکش

مزید : صفحہ اول