حساس اداروں کی کارروائی مشکوک سرگرمیوں پر پنجاب کانسٹیبلری کا اہلکار گرفتار

حساس اداروں کی کارروائی مشکوک سرگرمیوں پر پنجاب کانسٹیبلری کا اہلکار گرفتار

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار کو مشکوک سرگرمیوں پرحساس ادارے ایک ایس پی کے گھرسے حراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے ۔ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل خالدبیگ ماڈل ٹاؤن میں رہائش پذیر ایس پی ملتان ریلوے حسن رضا خان کے گھر بطور ڈارئیور ڈیوٹی پرمامور تھا ۔گزشتہ روز حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا اس سلسلے میں ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ انہیں حساس ادارے کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ انہوں نے خالد بیگ کو حراست میں لیا ہے جس سے وہ تفتیش کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول