پوزیشن ہولڈر طلبہ کا سکاٹ لینڈ میں پاکستانی قونصل جنرل آفس کا دورہ

پوزیشن ہولڈر طلبہ کا سکاٹ لینڈ میں پاکستانی قونصل جنرل آفس کا دورہ

لاہور)پ ر)وزیراعلیٰ پروگرام کے تحت ملک بھر سے پوزیشن ہولڈر طلباوطالبات نے سکاٹ لینڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل آفس کا دورہ کیا۔یورپ کے مطالعاتی دورے پر جانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ گزشتہ روز برطانیہ سے سکاٹ لینڈ پہنچے تھے۔ سکاٹ لینڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل احسن رضا شاہ نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو قونصل جنرل آفس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ قونصل جنرل احسن رضا شاہ نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے پوزیشن ہولڈر طلبہ کی تعلیمی استعداد کو سراہنے کے لئے یورپ کے مطالعاتی دورے وزیراعلیٰ کا قابل تحسین اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ کے وفد نے سکاٹش پارلیمنٹ کے رکن حنظلہ ملک سے بھی ملاقات کی۔ رکن سکاٹش پارلیمنٹ حنظلہ ملک نے طلبہ کو سکاٹش پارلیمنٹ کے امور کار سے آگاہ کیا۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ نے دورے کے دوران گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید : علاقائی