فرقہ وارانہ فسادات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

فرقہ وارانہ فسادات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے فرقہ وارانہ فسادات کے مقدمہ میں ملوث ملزم غلام حیدرکی درخواست ضمانت خارج کردی۔ مسٹر جسٹس انوارالحق اور مسٹر جسٹس شہبار علی رضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم غلام حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ترکھانوالہ ضلع سرگودھاپولیس نے ملزم غلام حیدر کے خلاف فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کے الزامات کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

ضمانت خارج

مزید : علاقائی